|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی پانچ روزہ مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا دوسرا روز تھا،پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلانے کا عمل جاری رہا ، خصوصی مہم کوئٹہ، پشین اورقلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث چلائی جارہی ہے۔مہم کے دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پانچ روزہ خصوصی مہم 15 فروری تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سر پل کے قریب نالے سے لئے گئے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پشین کے علاقے تروہ نالے اور قلعہ عبداللہ کے علاقے ہادی پکٹ کے کے علاقے سے لئے گئے نالی کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے اس سلسلے میں تینوں اضلاع کے نالوں سے نمونے جنوری کے پہلے ہفتے میں لئے گئے تھے ۔ کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پولیو ایمرجنسی سینٹر نے مذکورہ اضلاع میں 5 اضلاع پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔