تمبو:اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی نصیرآباد کوعدم فراہمی سمیت دیگر بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف تیسرے روز بھی جے یوپی ،سنی تحریک اور مستری مزدور یونین سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری رہااحتجاجی کیمپ میں تیسرے روز ڈسٹرکٹ نصیرآباد کے چیئرمین سردار چنگیزخان ساسولی،بی این پی مینگل کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر عبدالغفور مینگل،ضلعی صدر میر محمداسماعیل مینگل،جنرل سیکرٹری غلام علی مینگل ،اہلسنت والجماعت کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ صاحب علی تنیوں سمیت دیگرنے کیمپ میں بیٹھے سیاسی رہنماوں سے عوامی مسائل پر مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دیہانی کرائی احتجاجی کیمپ میں بیٹھے جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ عبدالحکیم انقلابی ،سنی تحریک صوبائی رابطہ کمیٹی کے ممبر مولانا نواب دین ڈومکی،وڈیرہ نصراللہ نیچاری اور مستری مزدور یونین کے ضلعی صدر ہارون رشید چھکڑا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کاوعدہ تاحال وفا نہ ہوسکا ہے 220کے وی گریڈاسٹیشن کا منصوبہ التواکاشکار ہے اور 66کے وی گریڈاسٹیشوں کو اپ گریڈ کرنے سمیت ٹرانسمیشن لائینوں کی بچھائی کاکام بھی شروع نہ ہوسکا ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم وذیادتی کے مترادف ہے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیداہونے کے باوجود نصیرآباد کے عوام بجلی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے عوامی اور علاقائی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمپ قائم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی شہر کو بائی پاس نہ ہونے کے باعث ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن چکی ہے سردی کے موسم میں گیس کا پریشر کی شکایات عام ہیں الاٹمنٹ سمیت دیگر اہم مسائل التوکا شکار ہوگئے ہیں ہمارا احتجاج کرنے کا مقصد وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو نصیرآباد کے عوام کے بنیادی مسائل سمیت اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی اور دیگر منصوبوں پر کام نہ ہونے پر اپنا احتجاج نوٹ کرکے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہے امید ہے کہ نصیرآباد کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمارے اس احتجاج کا بھرپور ساتھ دیکر اپنا باشعور شہری ہونے کاثبوت دیں گے ۔