کوئٹہ: ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے غیر معیاری ادویات کی خریدوفروخت میں نامزد 11میڈیکل سٹورز مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ۔گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے چالانوں میں نامزد کئے گئے6میڈیکل سٹورز کے مالکان ہمنوامیڈیکل سٹور کے محبوب شاہ ،رحمان میڈیکل سٹور کے محمدبابر ،ظفرمیڈیکل سٹور کے ظفراللہ ،سپرسلیمان میڈیکل سٹور کے نیک محمد ،قدرت اللہ میڈیکل سٹور کے قدرت اللہ ،ژوب کے نیوفیصل میڈیکل سٹور محمدیوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ الہدیٰ میڈیکل سٹور کے محمدطاہر ،محب اللہ میڈیکل سٹور کے محب اللہ ،پنجاب میڈیکل سٹور کے نواز بخش ،حافظ کھوسہ ،گلزاراحمد اور بلال میڈیکل سٹور کے بلال کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے۔یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈرگ انسپکٹرز ،فارماسسٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ادویات کی خرید وفروخت اور بغیر لائسنس کے کام کرنیوالے میڈیکل سٹورز ودیگر سٹوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں،گزشتہ ہفتے مبینہ طورپر کوئٹہ کے وسطی علاقے کیلون روڈ پرواقع ایک گودام سے لاکھوں روپے کے غیر معیاری ادویات برآمدہونے کاانکشاف ہواتھا جبکہ ڈرگ کوالٹی بورڈ کے سیکرٹری امداد اللہ نے انکشاف کیاتھاکہ صوبے میں 70سے زائد فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات غیر معیاری ہیں ،گزشتہ دو 3 کے دوران 109میڈیکل سٹورز ودیگر کے مالکان کے خلاف چالان اور درخواستیں ڈرگ کورٹ کو بھجوائی جاچکی ہے ۔