|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے پشاور میں سول ججز پر حملے کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی کا کہنا ہے کہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن پشاور میں سول ججز پر حملے کی بھر پورمذمت کرتی ہے اور واقعے کے خلاف آج پورے بلوچستان میں عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا جائے گا اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔