کوئٹہ:غیر قانونی ادویات کی خریدوفروخت کامعاملہ ڈرگ کورٹ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے ادویات کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث مزید 7فارماسیوٹیکل کمپنیوں اورمیڈیکل سٹورزمالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔عدالت کی کارروائی کے دوران ڈرگ کورٹ کے ممبران ارسلاء خان ،گل عالم خان اورلاء آفیسر سید اعجاز الدین بھی موجود تھے اس دوران عدالت نے میڈیلے فارما وغیرہ کے ملزمان محمداسماعیل ،جاوید اقبال ، فرینڈز فارما وغیرہ کے ملزمان ندیم ظفر ،مہریاب ،مس شبانہ ملک ،صادق میڈیکل سٹور کے ملز م محمدصادق ،رضوا ن میڈیکل سٹور کے ملزم کلیم اللہ ،عصمت میڈیکل سٹور کے باہو گل ،لاثانی ٹریڈرز وغیرہ کے ملزمان محمدبابر جمیل ،عبدالعابد خان ،جینٹل کیئر کارپوریشن کے ملزمان محمدامیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں غیر قانونی ادویہ سازی اور اس کی خرید وفروخت میں ملوث ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ،اب تک درجنوں فارماسیوٹیکل کمپنیوں اورسینکڑوں میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے اور ان کے کیسز عدالت ہذاء کو بھجوائی جاچکی ہیں جن پر احکامات جاری کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔