|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2017

بلگریڈ: سربین لیگ میں برازیل سے تعلق رکھنے والے پارٹیزن بلگریڈ کے مڈفیلڈر ایورٹن لوئز اپنی ٹیم کے میچ کے دوران حریف ٹیم کے شائقین کی جانب سے مستقل نسلی امتیاز پر مبنی جملوں پر آبدیدہ ہو گئے۔ راڈ کے خلاف میچ کے دوران پارٹیزن کے مڈفیلڈر پر شائقین کی جانب فٹبالر کو بندر کہے جانے کے ساتھ ساتھ نسلی امتیاز پر مبنی دیگر جملے بھی کہے گئے جبکہ اسٹینڈز میں نسلی امتیاز پر مبنی ایک بینر بھی موجود تھا۔ برازیلین کھلاڑی نے راڈ کے حامیوں کو غصے میں آ کر نازیبا اشارے کیے جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے اختتام پر گتھم گتھا ہو گئے۔ میچ کے بعد آبدیدہ ایورٹن لوئز نے کہا کہ انہیں پورے میچ کے دوران نسلی امتیاز پر مبنی جملے کسے گئے۔ اس میچ میں راڈ کو پارٹیزن کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔