|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2017

صحبت پور: صحبت پور کے علاقے گوٹھ محمدقاسم خان کھوسہ کے قریب باراتیوں سے بھری بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان بحق، خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گوٹھ قاسم خان کھوسہ کے رہائشی لانگو بروہی کے خاندان کے لوگ سندھ کے علاقے مددپور سے شادی کرکے بارات واپس گوٹھ قاسم خان کھوسہ لارہے تھے کہ گوٹھ کے قریب آتے ہی بد قسمت بس کا ٹائی راڈٹوٹ گیا ۔اوربس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ اورپولیس انتظامیہ فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔واقع کے نتیجے میں پانچ افراد ، سعید احمد پرکانی ، درمحمد لانگو، شفیع محمدلانگو،میرحسن مراثی اور صابرحسین مراثی موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔خواتین اور بچوں سمیت افرادزخمی ہوگئے۔مقامی انتظامیہ اور لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیے ۔اپنے پیاروں کی لاشیں گھرپہنچنے پران کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔