|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2017

خاران:آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ امن لوگوں کا حق ہے جس کی ذمہ داری ریاست پاک فوج اور ایف سی کی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں اور نوجوانوں کو پاکستان کے دشمنوں کے منفی پروپیگنڈوں کاجواب اپنے حوصلے اور ہمت سے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں ایف سی کی جانب سے منعقدہ یوتھ کنونشن کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیف جسٹس آف ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی کمانڈنٹ ونگ راحت صدیق ایم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی ڈاکٹر محمد اسحاق بلوچ احمد اقبال بلوچ مقبول رائیٹر قاسم علی شاہ میر شوکت بلوچ حاجی غلام سرور بلوچ صحافی طورق رفیق اور اسکول کے طلباء اور طالبات نے بھی خطاب کیا اس موقع پر گیارہ فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ کچھ نادان دوست سی پیک منصوبے کو دیوانے کا حواب سمجھتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ یہ خواب ایک ابھرتی ہوئی حقیقت بن چکی ہے جس کی واضح مثال دینا کے اہم ممالک کا سی پیک میں حصہ لینے کی درخواست ہے انہوں نے کہاکہ ہماری سب سے بڑی کامیابی عوام کا ہم پر اعتماد ہے اور دسمن کے عزائم میں رکاوٹ بھی عوام کے سمیت ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی کا مقصد بلوچستان کے عوام کی خدمت کرناہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایف سی بلوچستان میں ساٹھ سے زیادہ سکول اور کالجز چلارہی ہے اور دو ہزار سے زائد بچوں کو اندرون ملک اسکالرشپ کے ذریعے تعلیم فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بچے نہایت ذہین اور لائق ہیں اگر معیاری تعلیم ملے تو وہ دینا کے کسی بھی بچوں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح بلوچستان ہے انہوں نے کہا نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ دشمن کے منفی پروپییگنڈوں کا جواب تعلیم اور امن سے دیں انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور جس معاشرے میں تعلیم کو اہمیت دیجاتی ہے ان معاشروں کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔