|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی:سندھ کی جانب سے بلوچستان کی دو کینالوں کھیرتھر اور پٹ فیڈرکینال سے زرعی پانی چوری کرنے کا انکشاف دو نوں کینالوں میں پانی کی قلت سے لاکھوں ایکڑ پر کاشت اربوں روپے کی گندم کی فصل خشک ہونے لگی صوبے میں قحط سالی پیدا ہونے کا خدشہ جبکہ ربیع کینال ٹو میں غیر قانونی زرعی پانی کی ترسیل شروع کسان زمیندار پریشان تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج سے بلوچستان کو آنے والی کھیرتھیر کینال اور پٹ فیدرکینال سے سندھ کے علاقوں میں پانی چوری ہونے کی وجہ سے دونوں کینالوں میں پندرہ پندرہ سو کیوسک پانی سے درجنوں کینال خشک ہونے کی وجہ سے تحصیل تمبو ڈیرہ مراد جمالی چھتر قبولہ مگسی شاخ اور جعفرآباد صحبت پور کے علاقوں میں لاکھوں ایکڑ پر کاشت اربوں روپے کی گندم کی فصل خشک ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے قحط سالی پیدا ہونے کا خدشہ ہے دونوں کینالوں میں زرعی پانی کی قلت ہونے کے باجود ربیع کینال ٹو میں غیر قانونی زرعی پانی کی ترسیل شروع کرکے صوبائی وزراء آفیسران کی زرعی اراضی آباد کی جارہی ہے کیونکہ حکومتی سطح پر اب تک ربیع کینال ٹو اور تھری کا با قاعدہ طور منظوری بھی نہیں دی گئی اور کام بھی مکمل نہیں کیا گیا ہے نصیرآباد جعفرآباد صحبت پور کے کسان زمیندار پریشان ہو گئے ہیں نقل مکانی کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔