کوئٹہ:بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی جانب سے گزشتہ چھ روز سے جو کارروائی کی جا رہی ہے اس کی مثال دنیا میں کئی نہیں ملتی فورسزکی کا رروائیاں اور شیلنگ کررہے ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ آج بھی پشینی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو کہ رحمان ولد مڑزیان بگٹی کی ہے شہیدرحمان بگٹی کے خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں گزشتہ روز پشینی سے ملی تھی جنہیں پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا جن میں شہید رحمان کے دو بیٹے ملغ، دوست علی ، جبکی دو نواسے نوازگل ولد ملغ بگٹی ، علی شیر ولد دوست علی بگٹی اور زوجہ نصیوان بگٹی شامل ہیں جبکہ چھ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے جو تمام رحمان خاندان سے تعلق ہے فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو تاحال سیل کر رکھا ہے اور مسلسل کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہیں اب تک تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 14ہے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہے ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے ۔