|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2017

خضدار:ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قومی شاہراہوں کو سفرکے لئے محفوظ بنانا انتظا میہ کی اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں لیویز فورس دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ساتھ ملکر قیام امن کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن وامان لیویز آفیسران و قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کو روکنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں قومی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام میں اپنا مواثر کردار ادا کریں قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں سمیت تمام گاڑیوں سے سرچ لائٹ اور پریشر ہارن نکال دینے چاہئیں اور حادثات کو کم کرنے کے لئے مسافر بسوں کے لئے ٹائم ٹیبل کا تعین کیا جائے اے ڈی سی شبیر بادینی۔اے سی خضدار کیپٹن جمعہ دادمندوخیل۔اے سی وڈھ قدوس اچکزئی۔تحصیلدارزہری منیر مغل۔نائب تحصلیدار زیدی ومولہ حبیب گچکی۔ تحصلیدار نال عبدالغفورشاہ۔نائب تحصلیدار کرخ جاوید احمد۔نائب تحصلیدارزہری عبدالجبار۔نائب تحصلیدارباغبانہ فدا احمد لیویز انچارج خلیل احمد۔لائن انچارچاقبال زہری۔لیویزمحررحبیب زہری۔رسالدار محمد ہاشم۔