دبئی: پاکستان سپر لیگ کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے جب کہ کراچی کنگز نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ کراچی کنگزکی کامیابی کے ساتھ ہی لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو بیٹنگ دعوت دی تو مصباح الیون کی جانب سے ڈائن اسمتھ اور بین ڈکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل آغاز کیا لیکن 37 کے مجموعی اسکور پر ڈائن اسمتھ سہیل خان کی گیند پر پولارڈ کو کیچ دے بیٹھے جب کہ حسین طلعت بھی 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اسلام آباد کے جارح مزاج کھلاڑی شین واٹسن 2 رنز بناکر سہیل خان کا شکار بنےاور بریڈ ہیڈن 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈائن اسمتھ نے ایک رنز کی کمی کے ساتھ ففٹی نہ بناسکے اور عثمان خان کی گیند پر پولارڈ کوکیچ تھما بیٹھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 9 اور مصباح الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر،سہیل خان اور عثمان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ میچ میں کنگز کے پولارڈ نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کیچ کیے۔