|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2017

کوئٹہ+نوشکی: آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، کوئٹہ اور نوشکی 40سے زائد افراد کو گرفتارکر لیا، گرفتار ہونے والوں میں اکثریت افغان پناہ گزینوں کی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ ریجن میں مختلف تھانوں کے عملے نے اپنے اپنے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر بغیر کسی قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر 19سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،ایف سی 110 ونگ کی خصوصی کومبنگ آپریشن کے دوران خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نوشکی کی آر سی ڈی شاہراہ پر 16 مشکوک افراد گرفتار کیا گیاگرفتار افراد کے پاس کوئی شناختی کارڈ یا قانونی سفری دستاویزات نہیں تھا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ضروری تحقیقات کے بعد گرفتار افراد کو پاک افغان باڈر سے واپس افغانستان میں دھکیل دیا گیا۔ دریں اثناء ملک کے مختلف علاقوں میں رد الفساد آپریشن کے سلسلے میں 70سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ، گرفتار افراد کو مشکوک یا شناختی دستاویزات نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے، سندھ اور پنجاب میں گرفتار ہونے والے افراد کی اکثریت پشتونوں کی ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب مخصوص قومیت کے افراد کو گرفتار کر نے کی مذمت کی جارہی ہے ،آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں جا ری آپریشنزمیں اب تک غیر قانونی مقیم افغان باشندو ں، جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد سمیت تقریباً 300 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن رد الفسادکے تحت تازہ کارروائیاں کراچی ، حیدرآباد، لاہور،حافظ آباد،کبیر والا اور چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کی گئی۔ پنجاب اور سندھ کی ان تازہ کارروائیوں میں 49افراد کو حراست میں لیا گیا۔کراچی کے علاقوں کٹی پہاڑی اور مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کٹی پہاڑی اور بلدیہ ٹاؤن سے 16افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں رینجرزاورریپڈرسپانس فورس نیسائٹ ایریا،ہاشمی کالونی،لیبرکالونی اورریلویاسٹیشن کے قریب کارروائی کی اور 14افغان باشندیگرفتار کیے جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔حافظ آباد میں کسوکی کے علاقے میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 15دیگر مشتبہ افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔چنیوٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ نا جائز اسلحہ ومنشیات برآمد ہونے پر 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جہاں غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق کارروائی کے دوران 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب مشرف کالونی اور اورنگی ٹاون مومن اباد میں پولیس کارروائی نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں کاروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔دوسری طرف اتحاد ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔