مانسہرہ: شنکیاری سے بھوگڑ منگ جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مانسہرہ میں راتھی بوسیل کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کراسپتال منتقل کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافرجیپ شنکیاری سے بھوگڑمنگ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی، اسپتال میں لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔