|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2017

ڈیرہ اللہ یار : جمعیت علما اسلا م کے مر کز ی سیکر ٹر ی جنرل و ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولا نا عبد الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ سی پیک کے زر یعے دو لت کا سیلا ب آ رہا ہے جس سے گوادر سے لیکر چین اور وسطی ایشا ء تک خطہ ما لا ما ل ہو گا وفا قی اور صو با ئی حکو مت کو چا ہیے کہ اس منصو بے میں سب سے پہلے گوادر کے آ باد ی اور بلو چستا ن کی عوام کو مستفید کر یں اور ملک میں اکنا مک زون قا ئم کر نے چا ہیں عوام کو تعلیم ،صحت ، روز گار کے مو قع فراہم کیا جا ئے اگر اس منصو بے میں ما ضی کی حکمت عملی کو اپنا نا گیا تو ہمیں اس کو ئی فا ئدہ نہیں ملے گا ملک کو مز ید نقصا ن ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علما اسلا م کے سابق صوبائی وزیر اقلیتی ڈاکٹر جے پر کا ش کے رہا ئشگا ہ پر میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پرسیٹھ سمیت کما رپریانی ، پتمبر لال ، کے ٹی مل ، مولاناعبداللہ جتک ،میر علی بخش عمرانی ،مفتی حفیظ الرحمان جتک ،ودیگر بھی مو جو د تھے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگر دی نے ملک کو نقصا ن پہنچا یا جس کیخلا ف اب تک ہم جنگ لڑ رہے حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں پا نا مہ لیکس سے کچھ نہیں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ حکمرا نو ں اپنی صلا حیتو ں کا سا منے لا تے ہو ئے عوام کو بنیا دی سہو لیا ت فرا ہم کر نا ہو نگی سا بقہ دور میں تعلیم پر تو جہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہم صد یو ں پیچھے چلے گئے ہیں جتنا کو ئی اور قوم پیچھے نہیں گئی ان کا کہنا تھا کہ اقلیتو ں کے حقوق جتنا اسلا م میں محفوظ ہیں وہ کسی اور مذ ہب میں نہیں در یں اثنا انہو ں نے جمعیت علما اسلا م کے رہنما ء ایڈو کیٹ امیش کما ر ایس چمنا نی کی وا لدہ کے وفا ت پر ان کے گھر جا کر فا تحہ خوا نی بھی کی،جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ، ڈپٹی چےئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے صحبت پور میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء ٹکری عبدالرحمن پرکانی کے ماموں اور ان کے کزن کی وفات پر ان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام کیلئے سی پیک کے ثمرات سود مند ثابت ہونگے ۔ اس منصوبے سے صوبے میں خوشحالی آئے گی اور پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی ۔ مردم شماری قومی فریضہ ہے ۔ اسے ہر حال میں ہونا چائیے ۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ جمعیت علماء اسلام ہر قوم کے مفادات کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے ۔ آپریشن ردالفساد کے مخالف نہیں ہیں ۔ بلکہ آپریشن میں ایک مخصوص قوم ، جماعت یا مدارس کو ٹارگٹ کر کے نشانہ نہیں بنانا چائیے ۔ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جا ملتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اسکی اولین ترجیح یہ ہے کہ پورا ایشیاء دہشتگردی سے پاک ہو ۔ پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر فورم پر دہشتگردی کی روک تھام کیلئے آواز بلند کی ہے ۔