کوئٹہ : چیف سکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ تین مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے نئے چیف سیکرٹری کے لئے تین نام زیر غور ،تفصیلا ت کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ تین مارچ کو سرکاری ملازمت سے بطور چیف سیکر ٹری بلوچستان ریٹا ئر ہو رہے ہیں ،ریٹائر منٹ کے بعد وہ تین مارچ سے اگلے چار سال کے لئے نیپرا میں پنجاب کے ممبر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے ،جبکہ بلوچستان میں نئے چیف سیکرٹری کے لئے تین نام زیر غور ہیں جن میں سیکر ٹری خزانہ بلوچستان کیپٹن(ر)اکبر درانی ،وزیراعظم سیکر ٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن(ر)اعجاز منیر اور سیکرٹری ہوا بازی اسکواڈرن لیڈر(ر)محمد عرفان الہی ٰ شامل ہیں ،کیپٹن(ر)اعجاز منیر اس سے قبل بلوچستان کے علاقوں بولان، ڈیرہ بگٹی اور دیگر میں ڈپٹی کمشنر تعینا ت رہے ہیں ،جبکہ اسکواڈرن لیڈر(ر)محمد عرفان الہی ٰنے با حیثیت اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ،چمن پولیٹکل ایجنٹ چاغی اور قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں فرائض سر انجا م دیے ہیں ،چیف سیکر ٹری بلوچستان کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا ۔