|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

لورالائی : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے لورالائی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک بھارتی ایجنسی ( را) پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں ۔ بلوچستان میں امن اومان کو خراب کرنے میں بھی ہمارے ہمسایہ ملک کا براہ راست ہاتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن روالفساد کو منطقی انجام تک ہرصورت پہنچائینگے ۔ دہشت گرد وں اوران کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب قوم علاقہ نسل اورزبان سے کوئی تعلق نہیں ہیں ۔ ان کا پیچھاکرکے ضرور صفایا کرکے ملک کو اورصوبے میں امن و اشتی قائم کرئینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف اسلامی اوردیگر ممالک نے سی پیک کا حصہ بنے میں خصوصی دلچسپی اورخواہش کا اظہار کیا ہے ۔ بعض عناصر چمن اورقلعہ سیف ۔ لورالائی ، ژوب ، زیارت میں بدامنی پیداکرکے سی پیک کو اس علاقے سے نہ گزارنے کی سازشیں کررہے ہیں ۔ قبائلی عمائدین سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ملک دشمن عناصرکی نشاہدہی کرنے میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرامن ہوگا تو ہمارے بچے تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنابھرپور کردار ادا کرسکیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عمائدین نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کرکے آزادی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا ۔ آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ آپ کے تعاون سے پاکستان کے دشمنوں کو ہرجگہ نسیت ونابود کرئینگے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے عناصر کو بیرونی ملک مالی امداد ملتی ہیں ۔ اگر وہ راہ راست پر آئے تو اُن کے ساتھ نرمی کا برتاؤکیا جائے گا ۔ اورانھیں قوم دائرے میں کردار ادا کرنے کا پورا پورا موقع دیا جائے گا ۔اس موقع پر بریگیڈئر ندیم سہیل کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید کمانڈنٹ حسنین حیدر کرنل بلال کرنل شاہد ، کرنل شعیب ،سابق گورنر سردار گل محمدخان جوگیزئی ، سابق وفاقی وزیرسکندرحیات جوگیزئی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی، حاجی نافع زخیپل ، ملک عبدالرحیم اُوتمان خیل ، سردار اشرف اُوتما ن خیل سردار مظفر لونی ، ملک خالقداد لونی ، ملک محبت کدیزئی ملک جعفر حمزہ زئی ، یعقوب شاہ کاکڑعثمان جلالزئی ، روزی خان ملازئی نے آئی جی ایف سی کو لورالائی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انھیں جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔