|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2017

ڈیرہ بگٹی : سر سبز پا کستا ن بنا نے کے حوالے سے ایف سی کی جا نب سے ڈیرہ بگٹی میں پو دے لگا کرشجر کا ری مہم کا آغا ز شر وع کر دیا گیا اس سلسلے میں سیکٹر کما نڈر ایسٹ بر گیڈ ئیر امجد ستی کما نڈنٹ بمبور را ئفلز کر نل ندیم بشیر ڈسٹر کٹ چئیر مین غلام نبی شمبا نی ٹا ؤ ن چیئر مین نو اب زادہ گہر ام بگٹی سکول کے بچوں کی بڑ ی تعداد کے علا وہ قبا ئلی عما ئد ین نے بھی شرکت کی سیکٹر کما نڈر نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل اور جنا ح اسٹیڈیم ڈیرہ بگٹی میں پودے لگا کر اس مہم کا با قا عدہ آغاز کر دیا اس مو قع پر ان کہنا تھا کہ میں شکر یہ ادا کر تا ہو ں یہا ں کے کما نڈنٹ کا بلو چستا ن ۔چو نکہ بیر ن ہے یہاں شجر کا ری کی طر ف کسی نے تو جہ نہیں دی آج ہم نے شجر کا ری کا یہاں سے با قا عدہ آغا ز کیا ہے جو پو رے ضلع میں کیا جا ئے گا پچھلے سال بھی ہم نے بہت سا رے پو دے لگا ئے تھے یہا ں پر ان پو دوں کو پا لنا ہ اپنے اندر ایک چیلنج ہے جس کیلئے پا نی کی کمی سب سے بڑا مسلۂ ہے سو ئی میں ہم نے ڈرپ سسٹم متعارف کرایا ہے جس سے تھوڑے پا نی میں بھی ان پو دوں کو آسا نی سے پا لا جا سکتا ہے جس طر ح وزیر اعظم نے شجر کا ری کے حوالے سے ایک مہم چلا ئی ہے کہ درخت اگا ئیں تو ما حول کو بچا ئیں گے ہم سب نے مل کر اس ملک کو سر سبز و شاداب بنا نا ہے اللہ کے فضل یہاں پر امن و امان کا فی بہتر ہو چکا ہے اب تر قی کا کام کررہے ہیں یہا ں درخت بھی لگ رہے ہیں سڑ کیں بھی بن رہی ہیں ہما را بہتری کی طرف سفر رواں دواں ہے ۔