|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2017

لاہور: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو تاحیات پاکستان کا دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے پر تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے۔ ریاض پیرزادہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور (گرو) سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ۔