|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : بلوچ قوم پرست رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ سامراجی قوتوں نے ستر سالوں سے تیر تلوار شیرپتلون چڈھی پگڑی اور کتاب کے نام پر عام انتخابات میں ٹھپے لگا کر جتوانے والوں نے اپنے آقاؤں کو خوش رکھنے کیلئے بلوچستان کے سائل وسائل کی قبضہ گیری کیلئے بلوچوں کے خلاف زمین تنگ کردی گئی ہے پاک چین اقتصادی منصوبوں اور مردم شماری سے قبل غیر اعلانیہ آپریشن کے ذریعے شہر آباد کرنے کے بجائے قبرستان آباد بنا دیئے گئے ہیں ان حالات میں مردم شماری نہیں مردہ شماری تصور کی جائے گی اس سے قبل حکمرانوں نے بلوچ عوام کو بیووف بنا رکھا تھا اب ان کو چین بیووف مل گیا ہے کیونکہ چائنہ پیکج بلوچستان کیلئے نہیں ہے بلکہ پنجاب کیلئے ہے نیشنل پارٹی نے بلوچوں کے خون سے ہاتھ رنگ کرکے مری معاہدوں کرکے قوم پرستی کے نام پر بلوچوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کا برابر کا حصہ بنی تر قی کے نام پر بلوچستان میں خون کشت کی سیاست کو ترک کرنا ہو گی پٹ فیڈر کینال کھیر تھر کینال غریب عوام کیلئے نہیں بنائی گئی بلکہ ہتھیار پھینک کے آنے والوں کو نوازنے کیلئے بنائی گئی تھیں جن کو زمین الاٹ کی گئی لیکن غیرت مند بلوچوں نے ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیے تھے اور کہاکہ سردار نواب ترقی کے مخالف نہیں ہیں 25لاکھ طلباء تعلیم سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے عبدالولی کاکڑ سابق سینیٹر ثناء اﷲ بلوچ واجہ نذیر بلوچ میر عبدالروف مینگل میر محمد اسماعیل مینگل میر نذیراحمد کھوسہ شکیلہ بلوچ ڈاکڑ شہناز نصیر بلوچ کامریڈ غلام علی بلوچ واجہ محمد یعقوب بلوچ میر عبدالغفور مینگل سردار عمران خان بنگلزئی میر حمیداﷲ بلوچ جاوید بلوچ ماما خد ا بخش بنگلزئی میر عبدالباقی مینگل میر فاروق خان مینگل غلام مصطفی ناز مینگل اور امان اﷲ مینگل سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ بلوچستان کی عوام ایسی ترقی کو ہرگز سینہ سے نہیں لگائیں گے جو اپنی ماؤں بہنوں بزرگوں کے خون سے لتھ پت ہوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے شہروں کو آباد کرنے کے بجائے شہر کے قبرستان بنائے جا رہے ہیں مرد شماری آباد شہروں کی ہوتی ہے نہ کہ قبرستانوں کی مردہ شماری بلوچ عوام کو کسی صورت اقلیت میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا مردہ شماری حکمرانوں کو مبارک ہو ہم مردم شماری کے مخالف نہیں ہیں اس سے قبل افغان مہاجرین کو ملک بد کیا جائے اور کہ جن حکمرانوں نے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد جعفرآباد کے علاقوں کو بجلی اور مقامی افراد کو نوکریاں فراہم نہیں کئیں وہ بلوچستان میں بلوچستان کی تعمیر ترقی کیلئے کیا صنعتی زون بنائیں گے بلوچستان میں سردار نواب ترقی کے مخالف نہیں ہیں اوچ پاور پلانٹ سے بجلی اور مقامی افراد کو روزگار نہ دینا کسی سردار نے تو منع کیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہماری عورتوں کے سروں سے دوپتے چھین لیئے گئے ہیں اس کے باوجود ہم بندوق کی جنگ نہیں چاہتے ہیں جس سے ہزاروں ماں کی گود یں بہنوں کے بھائی چھیننے کے ساتھ کئی عورتین بیوہ بچے یتیم ہوئے اور کہاکہ نصیرآباد کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی روزگار دینے کے بجائے کرپشن لوٹ مار کا بازار گرمانے کیلئے پٹ فیڈرکینال ڈیرہ مراد جمالی سے چالیس ارب روپے سے کوئٹہ کوپانی فراہم کرنے کی اڑ میں میگا کرپشن کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ ستر سالوں سے حکمرانوں نے بلوچوں پر اتنے ظلم ڈھائے ہیں وہ ان کو سیال بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے تاریخ گواہ ہے بلوچوں نے اپنی عزت تمدن ننگ وناموس کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیس کردیا لیکن اپنی دھرتی کے ایک ایک انچ کا دفع کیا ہے اور کہاکہ بی این پی کا جھنڈا اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ داڑھی اور بغیر داڑھی والا شیطان بھی ڈرنے لگا ہے جلسہ عام میں سینکڑوں افراد نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔