کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ ووفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو چھوٹے چھوٹے اختلافات کی بنیاد پر متنازعہ نہ بنایا جائے سی پیک پاکستان کے لئے بہت بڑا سنہری موقع ہے سی پیک کے ثمرات سب کو یکساں ملنی چاہئیں چا بہار اور گوادر کو ملانے کے لئے روڈ بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور قوموں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے جب تک مذاکرات نہیں ہونگے اس تک حالات بہتر نہیں ہونگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب مستقبل بارے میں بہتر فیصلے کئے جائے تاکہ جو حالات پیدا کئے گئے ان کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے نیشنل پارٹی ملک میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے خلاف نہیں لیکن جو منصوبے بنائے جا رہے ہیں ان میں بلوچوں کا خیا ل رکھا جائے سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور چھوٹے اختلافات کی بنیاد پر منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے سی پیک سے ملک کی ترقی وخوشحالی کی نئی راہین کھلیں گے سی پیک ملک کے لئے بہت بڑا سنہری موقع ہے اور اس موقع پر ضائع نہیں ہونا دیا جائے سی پیک کے ثمرات سب کو یکساں ملنا چاہئے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے آج بھی حکومت خیرات میں نہیں ملی بلکہ نیشنل پارٹی کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے اقتدار میں شریک ہیں ۔