|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2017

چاہ بہار : چاہ بہار آزاد تجارتی علاقے کے بیجنگ ڈائریکٹر عبدالکریم کردی نے انکشاف کیا ہے کہ 63غیر ملکی کمپنیوں نے آزاد تجارتی علاقے میں رجسٹریشن کرالیا ہے، ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں بیرونی کمپنیوں نے چاہ بہار آزاد تجارتی علاقے کے رخ کیا ہے، 1995سے لیکر گزشتہ سال تک 240کمپنی رجسٹرڈ ہوئی ہیں، آزاد تجارتی علاقہ افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک میں تجارت کوفروغ دے رہا ہے، اتنی بڑی تعداد میں کمپنیوں کے رجسٹریشن ایران معیشت اور حکومت پراعتماد کا اظہار ہے، واضح رہے کہ چاہ بہار کی آبادی دو لاکھ 60ہزار ہے، جہاں پر ایک بہت بڑی بندرگاہ تعمیر ہورہی ہے