کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو مربوط بنا نے کے لئے پرائیویٹ سکولوں کے تنظیموں کی ساتھ مل کر فیسوں سمیت دیگر معاملات کو بہتر طور پر حل کر نے کے لئے اقدمات کر رہی ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جو کہ تعلیم کے شعبے کو بہتر بنا نے اور نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کر نے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے ساتھ مل کر نجی سکولوں کی سیکورٹی انتظامات اور فیسوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے متفقہ حکمت عملی اپنائی جائیگی تاکہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کو سنوار نے کے لئے اقدامات اٹھا ئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظاما ت کے حوالے سے علاقہ مجسٹریٹ نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ بھی کیاضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشن اور تنظیموں سے مل کر تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لئے کئے جانے والے انتظاما ت کو بہتر بنا یا جا سکے کیونکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں جس میں سی سی ٹی وی کیمرے اور اداروں کی چار دیواری کو مکمل کر نے کے علاوہ اوپر خاردار تار کی تنصیب کے ساتھ ساتھ گیٹ پر سرچنگ، واک تھروگیٹ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی گارڈ کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کا تعین کر نے کے لئے حکومت کی جانب سے جو پالیسی فراہم جائیگی اس پر عملدرآمد کرایا جائیگا اس حوالے سے نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین د ہانی کر اتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام اور مستقبل کے معماروں کے مفاد میں جو بھی فیصلہ کرے گی ہم ان کے ساتھ ہونگے ۔