|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2017

دالبندین : دالبندین غیر ملکی نانیائیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن متعدد گرفتار مقدمہ درج نانبائیوں کا شدید احتجاج کے مطابق ایس ایچ او دالبندین عبدالستار سمالانی کی قیادت میں پولیس پارٹی نے دالبندین بازار وگردنواح کے نانبائیوں کوگرفتار کر لیا جو کہ بغیر دستاویزات کے ذریعے اپنی دکانیں چلا رہے تھے ایس ایچ اور عبدالستار سمالانی نے بتایا کہ فارن ایکٹ کے تحت20 غیر ملکی نانبائیوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا یہ لوگ بغیر دستاویزات کے دالبندین شہر میں مقیم ہیں اور نانبائیوں میں کام کررہے ہیں نانبائیوں کی گرفتاری پر دیگر واش والوں نے بھی شدید احتجاج کیا ہے جس کے سبب شہر کے متعدد نانبائی (داش) کی دکانیں بند کردی گئی نانبائیوں کا موقف ہے کہ وہ عرصہ دراز سے علاقے میں اپنی محنت مزدوری کررہے ہیں اس لیے انہیں روزگار کے لیے چھوڑا جائے جبکہ پولیس انتظامیہ کا موقف ہے کہ کسی بھی غیر ملکی باشندے کو غیر قانونی طور پر یہاں آنے نہیں دیا جا سکتا اگروہ اپنے اپنے سفری دستاویزات یا پاسپورٹ بنوا کر آجائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔