|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے جو پوری قوم کو آپس میں جوڑے ہوئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔آرمی چیف نے پشاور زلمی کی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پی ایس ایل انتظامیہ، تمام ٹیموں اور مینجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل میں کھیلنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے کہا کہ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے آرمی چیف کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔کھلاڑیوں کو آرمی چیف کا کرکٹ سے لگاؤ اور معلومات دیکھ کر تعجب ہوا۔انھوں نے آرمی چیف کی ٹپس اور مشوروں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور جنرل قمر باجوہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے سپاہی ہیں اور امن اور قومی آہنگی کے فروغ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم نے ملک میں امن و استحکام لانے کے سلسلے میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ میں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیدی ایٹرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی۔فائنل میچ کے لیے صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، جس میں پاک فوج نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سی پیک پر کام کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرْعزم ہے،سی پیک منصوبہ کامیاب بنانے میں چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سیکیورٹی فورسزسی پیک کیخلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی لیے مکمل تیارہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام ہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کے سیکیورٹی میکنزم پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے ، سیکیورٹی فورسزسی پیک کیخلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی لیے مکمل تیارہیں ،پاک فوج سی پیک پر کام کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرْعزم ہے،سی پیک منصوبہ کامیاب بنانے میں چین کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، آرمی چیف نے نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کی تیاری اور انتظامات کی تعریف بھی کی۔