|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2017

خضدار : بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے سکولوں میں داخلہ مہم کے لئے لگایا گیا کیمپ اختتام پذیر ،سو سے زائد بچو ں اور بچیوں کواپنے اخراجات پر مختلف تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کا انتظام کیا گیا ،داخل کئے گئے بچوں اور بچیوں کی تمام تعلیمی اخراجات سوسائٹی ادا کرے گی ،خضدار کے نوجوانوں نے نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جس مہم کا اغاز کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ہم اس مہم میں بھر پور ساتھدینے کا بھی اعلان کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کا اختتامی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی خضدار کی جانب سے غریب نادار اور یتیم بچوں کو سکولوں میں داخلہ مہم کے لئے منعقدہ کیمپ تین دن جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوا اختتامی تقریب کی صدارت سوسائٹی کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی نے کی جبکہ مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے دیگر مہمانوں میں بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سلطان احمد شاہوانی ،بی این پی کے مرکزی رہنماء سردار بلند خان غلامانی،جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،بی این پی (عوامی ) کے مرکزی رہنماء ماسٹر عبدالخالق غلامانی ، حاجی عبید اللہ قمبرانی ،سردار زادہ یوسف قلندرانی ،،پیپلز پارٹی رہنماء انجینئر حبیب قادر زہری ، بلال سرفراز گچکی تھے تقریب سے کمشنر قلات ڈویزن و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا واحد ہتھیار قلم اور کتاب سے ممکن ہے ان دونوں کے بغیر نہ کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکتی ہے بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی سے وابستہ نوجوانوں نے قومی زمہ داری اپنی سر لی ہے اس مہم میں ہم سبعملی طور پر ان کے ساتھ ہونگے تعلیم اداروں سے دور بچوں کی سرپرستی کرنا ہم سب کی اولین زمہ داری ہے اگر ان بچوں کی ہم سرپرستی نہیں کرینگے لمحہ فکریہ ہو گا اس موقع پر سوسائٹی کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم اپنے علاقے کے ان بچوں کے لئے تعلیمی دروازے کھول لیں جو مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے حصول علم سے دور ہیں ہماری کیمپ تین دن جاری رہی اس دوران سو سے زاہد بچوں و بچیوں کو ان کے قریب ترین تعلیمی اداروں میں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت داخل کروادیا ،ان بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات ہماری تنظیم ادا کرے گی اور ہم کوشش کر رہے ہیں اس تعداد میں اضافہ کریں کیونکہ غربت اور شعور کی کمی کی وجہ سے اب بھی سینکڑوں بچے و بچیاں تعلیمی اداروں سے دور ہیں ان سب کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کی ہماری کوشش جاری رہے گی بحیثیت قوم یہ ہماری مجموعی زمہ داری ہیں اس کے لئے ہم کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور تمام آفسران ،سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین ،علماء کرام ،سول سوسائٹی کے اراکین سے اپیل کرتے ہیں ہم سب ملکر ہی اس کار خیر کو انجام تک پہنچا سکتے ہیں اگر ہم ان بچوں کے رشتے کو تعلیم سے مضبوط نہیں کی تو کل یہی بچے جرائم پیشہ گروں اور افراد کے ہاتھوں بے روروی کا شکار ہونگے جو ہمارے معاشرے کے لئے نا سور بن جائیں گے سماجی تنظیم کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے پاس اب تک تین سو سے زائد مستحق بچے اور بچیاں رجسٹر ہو چکے ہیں ان سب کو تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کے لیئے ہم تمام احباب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ جتنے بھی مستحق بچے ہیں سب کو درسی کتب ۔ یونیفارم اور تعلیمی اخراجات کا انتظام ہمارے ذمہ ہوگا انشا ء اللہ ہم ادا کریں گے ۔