|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے اسیر رکن اسمبلی میر خالد لانگو نے قلات خالق آباد کے حلقہ کو نظرانداز کرنے کے خلاف13مارچ سے بھوک ہڑتال کرنے کے اعلان کو نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی یقین دہانی پر موخر کردیا‘ ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ پارلیمانی گروپ کے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اسیر رکن اسمبلی میر خالد لانگو سے درخواست کی گئی کہ وہ بھوک ہڑتال کے فیصلہ کو دس روز کیلئے موخر کریں، اسیر رکن اسمبلی میر خالد لانگو نے پارٹی کی مرکزی کابینہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا، واضح رہے کہ میر خالد لانگو نے گذشتہ دنوں اسمبلی اجلاس کے دوران قلات خالق آباد کا ترقیاتی فنڈز روکنے اوران کے حلقہ کونظرانداز کرنے کے خلاف13مارچ سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیاتھا۔