|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آواران کے علاقے کشگور سے تین اساتذہ کے اغواء کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو مغوی اساتذہ کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سماج دشمن اور دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول اور بد امنی پیدا کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تاہم یہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیراعلیٰ نے آواران کی انتظامیہ اور پولیس کو ضلع میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔