|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2017

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس میں جعلی طریقے سے بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیوں کے خلاف عدالت سے رجوع اور شدید احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے یونورسٹی وائس چانسلر ادارے کو تباہ کرکے صرف کرپشن و کمیشن کا بازار گرم کر رکھا ہے نوشکی کمپیس کے لئے بھرتیوں سمیت تمام امور میں تعلق داری بلیک میلنگ اور زاتی کاروبار کو معیار بنا دی گئی یے جسکے تحت ایڈمن افیسر اور دیگر عہدوں پر تعنیاتی کی گئی اور آسامیوں کی خرید و فروخت اور بلیک میلنگ کو معیار بنایا گیا بغیر ٹیسٹنگ سروس کے تعناتیاں کی صورت شفاف نہیں ہوسکتی بھرتیوں میں کرپشن اقرباء پرروی اور منفی سیاسی نوازشات علاقے کے حق دار بیروز گار نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا عدالتوں سے رجوع کرنے کے اور وکلاء سے رابطے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد عدالتوں سے رجوع کرے گا۔