کوئٹہ: نیشنل پارٹی(حئی) کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں اور پشتونوں کے ساتھ نام نہاد جمہوریت پسندوں اوراسٹیبلشمنٹ نے جو رویہ رکھا ہوا ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ پنجاب پاکستان اور پاکستان پنجاب ہے جس کی مثال مرکزی حکومت میں خارجہ وداخلہ پالیسی نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں خاص کر افغانستان کے طورخم اور چمن بارڈر پر25 دن سے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات اور خواتین ، بچے، بوڑھے شدید متاثر اور برے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا تو بھارت نے بھی نہیں کیا جس طرح پاکستان افغانوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مذہبی جماعتوں ، قوم پرستوں اور جمہوریت کے علمبرداروں نے آج تک مسائل حل کر نے کے لئے ہمت نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پشتون بلوچ اتحاد کرے اور افغانستان کو ان مسائل سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ افغانستان نے ہمیشہ ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور سیاسی جماعتوں کو عزت واحترام سے دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ جب افغانستان پر مشکل وقت تو کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا پشتونوں ، بلوچوں، مذہبی جماعتوں نہ مسلمان کے حوالے نہ قوم پرستی کے حوالے سے ان کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ یہاں کے ترقی پسندوں پاکستانی حکمرن اور افغانستان کے حکمران مذاکرات کر کے ان مسائل کو حل کریں یہاں کے بلوچوں اور پشتونوں کو جب بھی مشکلات آئے ہیں افغانستان نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا پاکستان کو چاہئے کہ وہ افغانستان کی ترقی وخوشحالی میں تعاون فراہم کریں ۔