|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2017

گوادر : گوادر و گردو نواح میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن ۔ صارفین و کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی (کیسکو) نے اپنے ایک اعلامیہ میں پسنی گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام کے سلسلے میں صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بجلی کی بندش کا اطلاع دی تھی۔ لیکن رات گئے تک بجلی کی برقی رو بحال نہ ہو سکی ۔ جس سے شہری سخت مصائب کے شکار ہیں ۔بجلی کی کئی گھنٹوں کی تعطل سے شہر میں نظام آب رسانی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے ۔