کوئٹہ: کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کے 15اضلاع میں خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ، تاہم کوئٹہ میں جاری مہم میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے ،بلوچستان کے 15اضلاع میں خانہ شماری کا عمل با خیر و عافیت مکمل ہوگیا ،سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات 15ہزار سے زائد ایف سی سمیت پولیس ،لیویز اور پا ک فوج کے اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلا ع میں خانہ شماری کا عمل مکمل ہوگیا ان اضلا ع میں 10ہزار 104سینسزبلاک ، 784سرکلز،285چارجز میں کل 6953اہلکاروں نے خانہ شماری کے لئے فرائض سر انجا م دیے،بلوچستان میں پہلے مرحلے کے دوران عوام نے خانہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے ملکی ترقی کے لئے ایک اہم جز قرار دیا ،19سال بعد شروع ہونے والی مردم و خانہ شماری میں 15000سے زائد ایف سی اہلکاروں ،پولیس ،لیویز اور پاک فوج کے جوان بھی اہم کردار ادار کر رہے ہیں بلوچستان کے ضلع پشین میں میں 1200ایف سی اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے ،جبکہ عوام کی جانب سے بھی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رہا ،خانہ شماری کا عمل مکمل ہونے کے دون کے وقفے کے بعد مردم شماری کے عمل کاآغاز ہوگا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ کمشنرز مردم شماری محمد اشرف نے کہا ہے کہ جو علاقے خانہ شماری سے رہ گئے ہیں انہیں مکمل کر نے کے لئے خانہ شماری مزید ایک دن کے لئے بڑھا دی گئی ہے متعلقہ ٹیمیں خانہ شماری کے اس عمل کو مکمل کرے گی ۔