|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ میں مردم شماری کے موقع پر امن وامان کے خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ،محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹی فیکشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے پندرہ مارچ سے شروع ہونے والی خانہ ومردم شماری کے دوران امن وامان کے خدشات کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں فوری طورپرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے ،کوئٹہ میں ڈبل سواری پرپابندی 15اپریل تک برقرار رہے گی ۔