کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے حلقہ پی بی 7زیارت کے ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے استعمال پولنگ اسکیموں اور اسٹاف کی بارہا تبدیلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام اقدامات عوامی حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کی راہ میں رکاوٹ اور حکومتی بد نیتی پر مبنی ہیں جن کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ہفتہ کو حلقہ پی بی 7سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار نور محمد دمڑ نے سردار یار محمد رند سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال پولنگ اسکیموں اور عملے کی تبدیلی خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر مرد عملے کی تعیناتی و عوامی رد عمل و دیگر اقدامات سے متعلق اپنی تفتیش سے آگاہ کیا سردار رند نے زیارت کے ضمنی انتخابات میں حکومتی مداخلت اور مشینری کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی رائے دہی کو مسخ کر کے حسب روایت دھاندلی کی فضا پیدا کر کے اپنے من پسند نتائج کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے جس کی قطعی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار میں رہنے والی روایتی جماعتوں نے ہمیشہ عوامی رائے کا استحصال کرنے کیلئے غیر آئینی غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر جمہوری اقدامات کرتے ہوئے چور دروازوں سے اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل کی اور عنان اقتدار سنبھال کر عوامی وسائل سے اجتماعی بہبود کے بجائے اپنی جیبیں بھری ایسے کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر خون لگ چکا ہے اور انہوں نے کبھی عوامی حقوق کبھی لسانیت اور کبھی مزہب کے نام پر ووٹ حاصل کئے لیکن جعلی مینڈیٹ کے حامل ایسے ابن الوقت سیاستدانوں نے عوامی خدمت کے بجائے محض اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا انہوں نے کہا کہ پی بی 7زیارت پر عوامی رائے دہی کے آزادانہ استعمال میں کوئی بھی انتظامی تیکنیکی یا کسی بھی قسم کی دھاندلی پر مبنی کوئی بھی عمل قابل مذمت اور نا قابل قبول ہوگا انہوں نے کہا کہ واضح طور پر حکومتی مشینری کے استعمال کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی حکومت کے ارباب اختیار کی دانستہ چشم پوشی وہ مجرمانہ عمل ہے جو بحثت عوامی جمہوری پارٹی کے ہمارے لئے نا قابل قبول ہیں سردار رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اور تمام کارکن حلقہ پی بی 7کے انتخابات کے لئے پوری محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے نامزد امیدوار نور محمد دمڑ کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ عوامی رائے دہی کے استحصال کی اجازت دی نہ ہی دیں گے پی ٹی آئی کا مقصد ملک سے بدعنوانی لاقانونیت استحصال غریب امیر کے مابین امتیازی قوانین کا خاتمہ اور پائیدار جمہوریت کا فروغ ہے جس میں جمہوریت کا ممبا عوام ہیں اور ایسی کوئی بھی سازش یا عمل ہمارے لئے نا قابل قبول ہے جس میں عوامی رائے دہی کا استحصال ہو انہوں نے کہا کہ زیارت کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری کا استعمال نہ روکا گیا تو اپنا ہر آئینی و سیاسی حق استعمال کرتے دھاندلی کرنے والے عناصر کو روکیں گے اور ایسے بد عنوان عناصر کے سامنے پارٹی کا ہر کارکن سیسہ پلائی دیوار بن کر عوامی حق رائے دہی کا محافظ ثابت ہوگا۔