کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کا رروائی بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود کو برآمد کر لیا جبکہ 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اطلاعات کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے کوہلو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے گولہ بارود جن میں 28 کلو گرام بارود،6 عدد راکٹ،5 فیوز، کیمرے اور دیگر تخریب کاری مواد شامل ہے نوشکی کے علاقے میں ایف سی نے کلی گرانو میں زیر زمین دہشتگردی کی غرض سے چھپایا گیا اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا جن میں 2 عدد راکٹ لانچر کے گولے،280 راؤنڈ برآمد کر لے مذکورہ اسلحہ کو دہشتگردی کے غرض کے استعمال کر نا تھا اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ایف سی اور حساس اداروں نے کا رروائی کر تے ہوئے4 مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے5 ایس ایم جیز ، تین رائفل 6 ہینڈ گرینڈز3 راکٹ اور راؤنڈ شامل ہے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔