|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2017

اسلام آباد : چیف شماریات آصف باجوہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مردم شماری کے فارم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائیگی عملہ فیلڈ میں جاچکا ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کا فارم میں اب ذکر نہیں کرسکتے متعلقہ عملہ ہاتھ سے نئے کوڈزکے تحت اندراج کرے گا۔چیف شماریات نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے کہا کہ فارم میں تبدیلی ابھی مشکل ہے کہ فیلڈ میں فارم ابھی جا چکے ہیں ٗکام شروع ہو چکا ہے سپریم کو رٹ نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس وقت یہ فارم تبدیل کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوڈز کے مطابق ہدایات جاری کردی ہیں امید ہے کہ کچھ نہ کچھ ڈیٹا ہمارے پاس آ جائیگا ٗنئے کوڈز کے تحت مرد شماری کا عملہ ہاتھ سے فارم پرمعذور افراد اور خواجہ سراؤں کا اندراج کرے گا،مرد ڈس ایبل کیلئے 4 عورت ڈس ایبل کیلئے 5 اور مخنس ڈس ایبل کیلئے 6 ہو گا۔آصف باجوہ نے کہا کہ فوج کی کم وقت کیلئے دستیابی کے باعث اہم سرویز موخر کردیے گئے ہیں اس دفعہ ایک بلاک کے لیے فوج 10 دن کے لیے ملی،پچھلی دفعہ ایک بلاک کیلئے فوج 15 دنوں کے لئے تھی۔