اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کرکے 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے ۔اتوارکے روزوزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کیااور28ویں آئینی ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کرنے کے بعدامیدظاہرکی کہ مولانافضل الرحمن28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے جبکہ مولانافضل الرحمن نے 28ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے دوران ایوان سے غیرحاضررہنے پرغورشروع کردیاہے اس سے قبل اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر آئین ترامیم (آج) قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی اور کل قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی‘مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) کی بجائے (کل) ہو گا اور وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر کو فوجی عدالتوں پر بل میں ترامیم اتفاق رائے سے ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ پارلیمانی رہنماؤں کے فیصلے کی روشنی میں ایوان میں بل پر بحث ہو گی اور منگل کو اس بل پر اسمبلی میں ووٹنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے قرار داد بھی (آج) قومی اسمبلی میں پیش ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) کی بجائے (کل) ہو گا اور وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ۔۔۔(رانا)