|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت سنجاوی کے انتخابات میں حکومتی مداخلت ثابت ہوچکی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کردار ماضی میں بھی متنازعہ اور جانبدارنہ رہا اب بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹھوس اقدامات آٹھاتے ھوئے حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کو نہ روکا گیا تو الیکشن کمیشن سے عوام کا اعتماد ہمیشہ کے لئیے اٹھ جائے گا پی ٹی آئی کی جانب سے منگل(آج)سنجاوی میں ھونے والا جلسہ عوامی رائے دہی کا عکاس ھوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوران ہاس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، سردار خادم حسین وردگ ، میر اسماعیل لہڑی، نورالدین کاکڑ‘ سید بسم اللہ آغا ، بابر یوسفزئی و دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے صوبائی صدر کو آگاہ کیا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے استعمال ، پولنگ اسکیموں اور اسٹاف کی تبدیلی ، مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی وابستگی رکھنے والے جانبدار افسران کی تعیناتی و دیگر تحفظات پر مبنی تحریری درخواست صوبائی ایکشن کمشنر کو جمع کروا دی گئی ھے جب کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو آگاہ کردیا تھا اس کے باوجود کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے سردار رند نے زیارت کے ضمنی انتخابات میں حکومتی مداخلت اور مشینری کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ محض شوکاز نوٹس کے اجراء سے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے منبرا نہیں ہوسکتا کیونکہ نوٹس کے اجراء کے باوجود صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے بدستور اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کو پامال کیا اور اپنی سرکاری حیثیت کا استعمال مخصوص امیدوار کو جتوانے کے لئے کیا