|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

مستونگ: بی این پی کے ضلعی صدر خضدار کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اہلیہ سمیت 6 افراد شدید زخمی تین کی حالت نازک ہے تفصیلات کے مطابق بی این پی مستونگ کے ضلعی صدر نوراللہ بلوچ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ حب سے مستونگ آرہے تھے کہ خضدار کے علاقے وڈھ ویر کی حدود میں انکی گاڑی مخالف سمت آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوراللہ بلوچ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ انکی اہلیہ اور پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے خضدار میں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔