|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2017

کوئٹہ : ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ کے چیئر مین عبدالمجید ناصر ،ممبرا ن گل عا لم خان اور ارسلا خان نے غیر معیا ری ادویا ت ساز ی اور اس کے خرید و فروخت کے مقد ما ت میں نا مزد ادویہ ساز کمپنی سمیت 3میڈیکل سٹو ر ما لکا ن کے نا قا بل ضما نت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر نے کے احکا ما ت دے دئیے جبکہ ایک میڈیکل سٹور کے ما لک پر فرد جر م عا ئد کر دی گئی جس نے اقبا ل جرم کر لیا ۔گزشتہ روز ڈرگ کو رٹ کو ئٹہ میں ادویہ ساز کمپنی ریکٹ بینکینز فا ر ما کے کیس میں نا مز د ملزمان سلما ن احمد ،شاہ زیب ملک اور نعما ن شیخ پیش نہیں ہو ئے جس پر عدا لت نے ان کے نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جا ری کر نے کے احکا ما ت دے دئیے اس کے علا وہ عدالت نے عبدالخا لق میڈیکل سٹور کے ما لک عبدالبا قی اور رمضا ن میڈیکل سٹور کے وزیر خان کے بھی پیش نہ ہو نے پر نا قا بل ضما نت وارنٹ گرفتا ری جا ری کر نے کے احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیاجائے ،عدالت نے ابدالی میڈیکل سٹور کے کیس میں نامزد ملزم عبدالحق پر فرد جرم عائد کی تو انہوں نے غیر معیاری ادویات کی خرید فروخت کااعتراف کیا بعدازاں مذکورہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاگیا جس سے 28مارچ کو سنائے جانے کاامکان ہے ،محکمہ صحت کی جانب سے مقدمات کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر سید اعجاز الدین آغا نے کی ۔