|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

گوادر : یوم پاکستان کی مناسبت سے گوادر میں تقریب ۔ پاکستان آرمی ، پاک نیوی ، ایف سی ، میرین ، پولیس ، لیویز و اسکول اسکاؤٹ کے دستوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں پرچم کشائی بھی کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گوادر سیکورٹی فورس کے انچارج پاک آرمی کے 440 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر خرم شہزادہ نے کہا کہ یہ دن ہمارے لئے نہایت اہم ہے ۔ اس دن کی وجہ سے ہمیں ایک آزاد اسلامی ریاست پاکستان ملا ۔ اس کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے ۔ پاک فوج ہر وقت عوام کے ساتھ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ خدا نے بلوچستان کو بے شمار معدنیات سے نوازا ہے ۔ گوادر بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا باعث بنے گا ۔ آج بلوچستان میں امن و امان ہے ۔ امن سے ہی خوشحالی آتی ہے ۔ تقریب سے چیرمین ضلع کونسل بابو گلاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہمارے لئے تاریخی سال ہے اس دن ہمارے قائدین نے یہ محسوس کیا کہ مسلمانوں کیلئے ایک الگ مملکت ہو ۔ جو 1947 میں ہمیں ملا ۔ اس ملک کو قائم و دائم رکھنے میں پاک فوج کا کردار اہم ہے ۔ پاک فوج نے امن و امان کی خاطر بے پنا قربانیاں دی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گوادر اس وقت ترقی کی جانب گامزن ہے اور گوادر کے عوام محب الوطن و ترقی پسند ہیں ۔ اس ترقی کا زیادہ فائدہ مقامیوں کو ملے گا ۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمیں بھی پیش کئے۔ تقریب میں سیکورٹی فورسز نے اسٹال بھی لگائے جن میں عوام نے دلچسپی کا اظہار کیا ۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔بعد ازاں پاکستان نیوی کی جانب سے بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ماہیگیروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ۔