کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلا خان نے غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 2میڈیکل سٹور مالکان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنادی جبکہ 6ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر نہ صرف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے بلکہ مسز جینٹل کیئر کارپوریشن کمپنی کے لائسنس منسوخی کیلئے ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی کو مراسلہ بھیج دیاگیا اس کے ساتھ عدالت نے 6ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان پر فرد جرم عائد کردی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا توعدالت نے گواہان استغاثہ کو طلب کرنے کے بھی احکامات دے دئیے ۔گزشتہ روزڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین عبدالمجید ناصر ممبران گل عالم خان اور ارسلاخان نے عبیدمیڈیکل سٹور پاور ہاؤس روڈ چمن کے مقدمہ میں نامزدملزم ہدایت اللہ کو غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ ادویات کی خرید وفروخت اوردیگر کاالزام ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت مجموعی طورپر 10ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی ،ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ،اکبری میڈیکل سٹور پشتون آباد کیس میں نامزد ملزم محمدشفیق کو غیر معیاری ادویات کی خرد وفروخت کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 5ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کومزید 2ماہ قید بھگتنا ہوگی ،ملزم کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیاگیا ،ادویہ ساز کمپنی طارق اینڈ کمیٹی کیس میں نامزد ملزمان طارق محمود اور خالد محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی جس سے انہوں نے انکار کیا تو عدالت نے گواہ استغاثہ طلب کرنے سمیت ملزم طارق محمود کو حکم دیا کہ وہ ایک لاکھ روپے بطور ضمانت جمع کرے زینٹ میڈیسن ایجنسی کوئٹہ کیس میں نامزد ملزم سید احسان اللہ ،خلیل میڈیکل سٹور کیس کے کوالیفائڈ پرسن محمد فیاض ،میڈلے فارما کیس کے ملزمان محمد اسماعیل حسین اور عمران ،علی عمران سٹور کیس کے ملزمان علی عمران اور محمد منیر ،مسز جینٹل کیئر کارپوریشن کے محمد عامر اور ڈاکٹر محمد عثمان ،صادق میڈیکل سٹور کیس میں نامزد محمد صادق کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت کے سامنے پیش کیاجائے ،خلیل میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم عالمگیر خان ،رضا میڈیکل سٹور ژوب کیس میں نامزد رضا خان ،عصمت میڈیکل سٹور ژوب کیس کے ملزم باہو گل ،ایمان میڈیکل سٹور کے محمد ضیاء اور داؤد میڈیکل سٹور کے اسدا للہ گزشتہ روز سماعت کے دوران پیش ہوئے تو ان پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی لیکن ملزمان صحت جرم سے انکار کیا اس کے بعد گواہان استغاثہ طلب کیا اور سماعت کیلئے نئی تاریخیں دی گئی ،عدالت نے الفلاح میڈیکل سٹور کے کیس کی بھی سماعت کی اس موقع پر دونوں ملزمان محمد وقاص اور نصراللہ پیش ہوئے جبکہ نیو کراچی میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزمان بسنت لعل ،سنی کمار اور عبدالقہار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے مذکورہ کیس میں ایک گواہان کا بیان قلم بند کردیاگیاہے جبکہ عدالت نے مسز جینٹل کیئر کارپوریشن کے لائسنس منسوخی کیلئے ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی اسلام آباد کو مراسلہ بھیجنے کے بھی احکامات دے دئیے ۔