کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ایک مرکزی بیان میں ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنھونے نے جنیوا میں قوام متحدہ کے اجلاس کے دوران بی آر پی کے نمائدے کی حمایت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعلق 34ویں اجلاس کے دوران جب بلوچ ریپبلکن پارٹی کے نمائدے کی طرف اکنامک کوردی ڈور (سی پیک) اور اس کی بلوچ قوم پر مہلک اثرات کے بارے میں اپنا بیان دینا چاہا تو پاکستان اور چائنہ کی طرف سے انھہیں روکنے کی کوششیں کء گئی اور اجلاس کے انتظامیہ سے یہ کہہ کر بی آر پی کے نمائدے کو خطاب کرنے سے روکنے کی اپیل کی گئی کہ یہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے جبکہ امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ، ناروے اور کنیڈا نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے ہمارے نمائدے کی حمایت کی اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ بی آر پی کینمائدے کو اپنا بیان مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس کی بلوچ ریپبلکن پارٹی اور بلوچ قوم مشکور ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ سمیت تمام مہذب مملک بلوچ قوم کی اپنے جائز حقوق، سرزمین و وسائل اور حق آزادی کیلئے جمہوری اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے عین مطابق جدوجہد کی اصولی حمایت کرینگے