حب: سینٹر ڈاکٹر اشوک کمار رتنانی کے چچا کے انتقال پر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی ، سابق سیکریٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر عمر بلوچ، چئیرمین حب میونسپل کارپوریشن رجب علی رند ،جان بلیدی ،ایم پی اے گھنشام داس ویگر تعزیت کررہے ہیں اس موقع سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی مردم شماری کے تین شرائط پر گئی ہے جن میں ایک افغان مہاجرین کو مردم شماری شامل نہیں کرنا اور بلوچستان کے انخلا کئے گئے بلوچوں مردم شماری میں شامل کرنا اور امن و امان کو برقرار رکھنا تھا ہمارے ایک اہم تحفظ پر کوئٹہ کے بہت سے علاقوں میں عملدرآمد نہیں ہورہا ہے افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل کیا جارہا ہے۔