|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2017

مٹھی: بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج بھی مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔ تھرمیں بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے. آج بھی سول اسپتال مٹھی میں مزید تین بچے دم توڑگئے۔ سول اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ دانش، 4 روز کا عادل اور2 روزکا ایک نومولود شامل ہے۔ رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک بچوں کی تعداد 23 جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اورنگرپارکرمیں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اوررواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔