کوئٹہ : بلو چ نیشنل فرنٹ کے زیر اہتمام 27 منا سبت سے لیکچر پر وگرام کے اہتمام کیا گیا جس سے بی این ایف کے چیرمین اور سیکرٹری جنرل نے خطاب کیا خلیل بلو چ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کا دن بلو چ قو م کے لئے ایک سیا ہ دن ہے کیونکہ 69سا ل پہلے ہما رے وطن پرتسلط قائم کیا اور اسی مقصد کیلئے ہما رے ھزاروں عزیزوں نے اپنے جانوں کا نذارانہ پیش کیا ہے اور ہم ایک ایسے قوم سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ہمیشہ حملہ آور کے خلا ف جد وجہد کر نے کا ایک طویل تا ریخ اور بہترین ثقافت دیا ہے ۔ خلیل بلو چ نے کہا کہ چین کے اربوں ڈالر کے سرمایہ کا ری سے CPECبنا کر نہ صرف اپنے معاشی پر وگرام کو طول دنیا چاہتا ہے بلکہ خظے کو عسکری لحاظ سے اپنے کنٹرول میں لانے کے لئے کو شاں ہے اور دنیا کے سب سے بڑے تیل گزرگاہ بحرہ ھرمز کو اپنے کنٹرول میں لے کر دنیا کو بلیک میل کر نا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد ہمیشہ طویل ہو تی ہے جس کا صیحح اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا ہے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ جد وجہد کو کبھی فرد کے ساتھ وابسطہ نہیں کر نا چا ئیے بلکہ اسے اداروں کے تا بع یا اداروں کی بنیاد پر آگے بڑھا یا جا ئے اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ فرد یا شخصیا ت ہما رے لئے نا پسندید ہ ہیں بلکہ اس لیے کہ اداروں کی زندگیوں کو ہم طو یل سے طو یل تر کر سکتے ہیں اور اپنے قا ئدانہ صلا حیتوں کے ما لک کیڈر کو ہم اداروں کی ذمہ داریاں نسل درنسل منتقل کر سکتے ہیں اسلئے ادارے ہما رے نجات دہندہ ہو سکتے ہیں جنھیں عین انقلا بی اصولوں پر مستحکم کر نا ہما ری اولیں تر جیح ہو نی چایئے۔ کما ل بلوچ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 16مئی 1948سے آغاعبدلکریم خان نے جدوجہد کر کے بلوچ وطن کی غلامی کے خلا ف اٹھ کھڑے ہو نے کی تلقین کی بلو چوں نے ہمیشہ بیرونی حملہ آور کے خلا ف جد وجہد کی ہے 13نو مبر 1839ہما رے قائد نے اپنی جا ن کو قر بان کر کے اپنے قوم کو قبضہ گیر کے خلا ف لڑنے کی تلقین کی تھی۔