کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ عالمی اجتماع کیلئے سیاسی اور مذہبی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے، جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کی آمد اور انکے قیام وطعام کے سلسلے میں قائم کردہ کمیٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے،امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن السدیس اجتماع میں شرکت کے لئے 45رکنی وفدکے ہمراہ6اپریل کوپاکستان پہنچیں گے،امام کعبہ کوحکومت پاکستان کی جانب سے سربراہ مملکت کاپروٹوکول دیاجائے گاجوہیلی کاپٹرکے ذریعے پنڈال جائیں گے پنڈال کے قریب تین ہیلی پیڈتیارہوچکے ہیں،ان خیالات کااظہاراانہوں نے المحمودنیوزکے چیف ایڈیٹرعزیزاحمدسارنگزئی اورایڈیٹرعبدالواسع سحرسے اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں انٹرویودیتے ہوئے کیامولاناحیدری نے کہاکہ ڈاکٹر حبیب خٹک اسلامک ڈاکٹرز فورم کے صدر ، ڈاکٹر جاوید نواب، ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر زبیر معاون کنونئیر ہونگے، عالمی اجتما ع میں 1000ڈاکٹرز عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خدمات انجام دینگے، پنڈال میں ایک بڑے ہسپتال اور 10سے زائد ڈسپنسریاں ہونگی،انہوں نے کہاکہ عالمی اجتماع کا پنڈال اور سٹیج تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ طعام اور قیام گاہوں پر کام تیزی سے شروع ہے جو 3اپریل تک مکمل ہو جائیگاپنڈال میں الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا ہاوسز بھی قائم کئے جارہے ہیں، سیکورٹی کے حوالہ سے انھوں نے کہا کہ CCTVکیمروں کے زریعے اجتماع کی مانٹیرنگ کی جائیگی، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شرکاء کو SMDکے زریعے بھی مہمانوں کی تقاریرسن اور دیکھ سکینگے، آج یہاں بروز جمعہ صوبہ بھر، قبائل ایجنسیوں اور دیگر صوبے کے علماء کرام ، جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں مختلف تاجروں، وکلاء، ڈاکٹرتنظیموں کے رہنماوں نے پنڈال کا دورہ کیا ۔