|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2017

کراچی : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے اتوار کو لیاری میں اپنے پارٹی دفتر کا افتتاح کردیا ہے اوربزنجو چوک لیاری میں پارٹی پرچم بھی لگایا گیا ہے۔دفتر کی افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میر طاہر بزنجو,جان محمد بلیدی سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ20 سال سے لیاری کو غنڈہ عناصر کے حوالے کیا گیا،لیاری کے لوگوں کو اس قدر مجبور کیا گیا کہ یہاں سے جرائم پیشہ لوگ اسمبلیوں تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری بلوچستان کے لئے انتہائی اہم ہیلیاری کے لوگوں کو اکٹھا کرکے یہاں کی خوشیاں لوٹانی ہونگی۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ لیاری میں ابھی تک مکمل امن قائم نہیں ہوا،لیاری کو مزید بہتر بنانے کے لئے پی پی سمیت تمام جماعتوں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،لیاری کو جان بوجھ کر غنڈہ گردوں کے حوالے کیا گیا تھا،لیاری میں سیاسی زندگی بحال ہوئی ہے،میر طاہر بزنجو نے کہا کہ لیاری کبھی ترقی پسند سیاست کا مرکز و محور ہوتا تھا،اب لیاری کو ایک بار پھرترقی پسند سیاست کی طرف لیکر جانا ہے،نیشنل پارٹی نے ملک بھر میں اپنی شناخت اور پہچان بنائی ہے،بلوچستان میں نیشنل پارٹی کے سیاسی قوت کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ خاندانی اور موروثی جماعتیں خواہ وہ پی پی ہوں یا ن لیگ ایسی جماعتیں نظریاتی و مخلص سیاسی ورکز کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ہیں،طویل عرصے بعد کراچی میں ریاست کی رٹ بحال ہوئی ہے ،امید ہے ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرا یا جائے گا جس سے صنعتی شہر تباہ ہوا ہے۔طویل عرصے سے لیاری نو گو ایریا بنا ہوا تھا۔