کوئٹہ: بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اوربلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید غلام محمد بلوچ شہید رحمت شاہیں شہید لالا منیر شہید شیر محمد بلوچ شہید خدائیداد مری اور شہید سبزل بگٹی کو قومی جدوجہد میں بے لوث اور غیر معمولی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ فرزندوں کی سلسلہ وار شہادتوں سے جہد آذادی کی مضبوط پلرز کو کمزور نہیں کیا جاسکتا شہداء کی قربا نیوں سے بلوچ عوام کو حوصلہ ملا ہے بلوچ عوام نہ صرف بلوچستان میں بلکہ بلوچستان سے باہر پوری دنیا میں اپنی آزادی کے لئے سراپا احتجاج ہے جہد آزادی اور شہداء کی قربانیوں سے دنیا بھر میں مقیم بلوچ یکسوئی کے ساتھ عالمی برادری کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلوچ قومی مسئلہ کے حوالہ سے آگاہ کررہے ہیں جو قومی آزادی کی جدوجہد میں ایک سنگ میل ہے ترجمان نے کہاکہ شہید غلام محمد اورشہید رحمت بلوچ سے لے کر اب تک قومی آزادی کے لئے جان قربان کرنے والے بلوچ فرزندوں کا واحدقصور یہ تھا کہ وہ اپنی پیدائشی حق آزادی کا مطالبہ کررہے تھے آزادی کی اصولی موقف پر کمپرومائز نہ کرنے کی صورت میں انہیں شہید کیا گیا جمہوریت کے دعوے کرنے والے قوتوں نے جمہوری و سیاسی جدوجہد پر کاربند بلوچ سکلڈز کو شہید کیا گیا شہید غلام محمد ایک سرگرم جہد کار اور پختہ کیڈر کے طور پرانتہائی ثابت قدم رہنماء کے طور پر ابھر ے جن کا اوڑھنا بچھونا سیاست تھا شہید رحمت شاہین ایک پر امن و جمہوری تنظیم بلوچ وطن موومنٹ کے ممبر اور ایک قلم کار اور دانشور تھے جو اپنے قلم سے بلوچ قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے تھے لیکن انہیں آزادی کی جدوجہد میں قلمی و سیاسی انداز میں برداشت نہیں کیا گیا گوکہ آج وہ ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی فکر وفلسفہ اورنظریات اثاثہ ہے وہ لمحہ بہ لمحہ بلوچ قوم کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔