|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

قلات: صوبائی کمشنر پسند خان بلیدی کا دورہ قلات ،مختلف کلیوں میں مردم شماری کاجائزہلیا، کام کو تیزاور شفاف بنانے کی ہدایت ابھی تک کے کام ے مطمئن، تفصیلات کے مطابق صوبائی کمشنرپسند خان بلیدی نے گزشتہ روز قلات کے مختلف علاقوں شیشہ ڈنمار گیاران ، ہندو محلہ کادورہ کر کے مردم شماری کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے، پسند خان بلیدی نے کہا کہ مردم شماری میں سبکو شامل یا جائے ، اگر کوئی بندہ یاعلاقہ جہاں مردم شماری کا عملہ نہ پہنچی ہو تو براہ راست کنٹرول روم سے رابطہ کیاجائے، انہوں نے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے، اس کو شفاف بنانے کی ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ قلات میں جاری مردم شماری کے اب تک کے کام سے مطمئن ہو مگر خیال رکھا جائے کہ کوئی بھی شخص مردم شماری سے نہ رہ جائے، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ مردم شماری میں سب کو شامل کیا جائے، مردم شماری سے متعلقہ ٹیمیں گلی گلی گھر گھر محلہ محلہ اور گاؤں گاؤں جا کر سب کو مردم شماری میں شامل کر رہے ہیں تاہم اگر کوئی شخص یا علاقہ جہاں مردم شماری کا عملہ نہ پہنچی ہو تو وہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم نمبر210032پر مطلع کریں تاکہ ان کو مردم شماری میں شامل کیاجائے